as-Saffat (الصَّافَّات)

Maulana Shah Imam Ahmed Raza Khan - Maulana Shah Imam Ahmed Raza Khan

Chapter 37 • 182 verses • Meccan

← Previous Chapter Next Chapter →
37:1 قسم ان کی کہ باقاعدہ صف باندھیں (ف۲)
37:2 پھر ان کی کہ جھڑک کر چلائیں (ف۳)
37:3 پھر ان جماعتوں کی، کہ قرآن پڑھیں،
37:4 بیشک تمہارا معبود ضرور ایک ہے،
37:5 مالک آسمانوں اور زمین کا اور جو کچھ ان کے درمیان ہے اور مالک مشرقوں کا (ف۴)
37:6 اور بیشک ہم نے نیچے کے آسمان کو (ف۵) تاروں کے سنگھار سے آراستہ کیا،
37:7 اور نگاہ رکھنے کو ہر شیطان سرکش سے (ف۶)
37:8 عالم بالا کی طرف کان نہیں لگاسکتے (ف۷) اور ان پر ہر طرف سے مار پھینک ہوتی ہے (ف۸)
37:9 انہیں بھگانے کو اور ان کے لیے (ف۹) ہمیشہ کا عذاب،
37:10 مگر جو ایک آدھ بار اُچک لے چلا (ف۱۰) تو روشن انگار اس کے پیچھے لگا، (ف۱۱)
37:11 تو ان سے پوچھو (ف۱۲) کیا ان کی پیدائش زیادہ مضبوط ہے یا ہماری اور مخلوق آسمانوں اور فرشتوں وغیرہ کی (ف۱۳) بیشک ہم نے ان کو چپکتی مٹی سے بنایا (ف۱۴)
37:12 بلکہ تمہیں اچنبھا آیا (ف۱۵) اور وہ ہنسی کرتے ہیں (ف۱۶)
37:13 اور سمجھائے نہیں سمجھتے،
37:14 اور جب کوئی نشانی دیکھتے ہیں (ف۱۷) ٹھٹھا کرتے ہیں،
37:15 اور کہتے ہیں یہ تو نہیں مگر کھلا جادو،
37:16 کیا جب ہم مر کر مٹی اور ہڈیاں ہوجائیں گے کیا ہم ضرور اٹھائے جائیں گے،
37:17 اور کیا ہمارے اگلے باپ دادا بھی (ف۱۸)
37:18 تم فرماؤ ہاں یوں کہ ذلیل ہو کے،
37:19 تو وہ (ف۱۹) تو ایک ہی جھڑک ہے (ف۲۰) جبھی وہ (ف۲۱) دیکھنے لگیں گے،
37:20 اور کہیں گے ہائے ہماری خرابی ان سے کہا جائے گا یہ انصاف کا دن ہے (ف۲۲)
37:21 یہ ہے وہ فیصلے کا دن جسے تم جھٹلاتے تھے (ف۲۳)
37:22 ہانکو ظالموں اور ان کے جوڑوں کو (ف۲۴) اور جو کچھ وہ پوجتے تھے،
37:23 اللہ کے سوا، ان سب کو ہانکو راہِ دوزخ کی طرف،
37:24 اور انہیں ٹھہراؤ (ف۲۵) ان سے پوچھنا ہے (ف۲۶)
37:25 تمہیں کیا ہوا ایک دوسرے کی مدد کیوں نہیں کرتے (ف۲۷)
37:26 بلکہ وہ آج گردن ڈالے ہیں (ف۲۸)
37:27 اور ان میں ایک نے دوسرے کی طرف منہ کیا آپس میں پوچھتے ہوئے،
37:28 بولے (ف۲۹) تم ہمارے دہنی طرف سے بہکانے آتے تھے (ف۳۰)
37:29 جواب دیں گے تم خود ہی ایمان نہ رکھتے تھے (ف۳۱)
37:30 اور ہمارا تم پر کچھ قابو نہ تھا (ف۳۲) بلکہ تم سرکش لوگ تھے،
37:31 تو ثابت ہوگئی ہم پر ہمارے رب کی بات (ف۳۳) ہمیں ضرور چکھنا ہے (ف۳۴)
37:32 تو ہم نے تمہیں گمراہ کیا کہ ہم خود گمراہ تھے،
37:33 تو اس دن (ف۳۵) وہ سب کے سب عذاب میں شریک ہیں (ف۳۶)
37:34 مجرموں کے ساتھ ہم ایسا ہی کرتے ہیں،
37:35 بیشک جب ان سے کہا جاتا تھا کہ اللہ کے سوا کسی کی بندگی نہیں تو اونچی کھینچتے (تکبر کرتے) تھے (ف۳۷)
37:36 اور کہتے تھے کیا ہم اپنے خداؤں کو چھوڑدیں ایک دیوانہ شاعر کے کہنے سے (ف۳۸)
37:37 بلکہ وہ تو حق لائے ہیں اور انہوں نے رسولوں کی تصدیق فرمائی (ف۳۹)
37:38 بیشک تمہیں ضرور دکھ کی مار چکھنی ہے،
37:39 تو تمہیں بدلہ نہ ملے گا مگر اپنے کیے کا (ف۴۰)
37:40 مگر جو اللہ کے چُنے ہوئے بندے ہیں (ف۴۱)
37:41 ان کے لیے وہ روزی ہے جو ہمارے علم میں ہیں،
37:42 میوے (ف۴۲) اور ان کی عزت ہوگی،
37:43 چین کے باغوں میں،
37:44 تختوں پر ہوں گے آمنے سامنے (ف۴۳)
37:45 ان پر دورہ ہوگا نگاہ کے سامنے بہتی شراب کے جام کا (ف۴۴)
37:46 سفید رنگ (ف۴۵) پینے والوں کے لیے لذت (ف۴۶)
37:47 نہ اس میں خمار ہے (ف۴۷) اور نہ اس سے ان کا سَر پِھرے (ف۴۸)
37:48 اور ان کے پاس ہیں جو شوہروں کے سوا دوسری طرف آنکھ اٹھا کر نہ دیکھیں گی (ف۴۹)
37:49 بڑی آنکھوں والیاں گویا وہ انڈے ہیں پوشیدہ رکھے ہوئے (ف۵۰)
37:50 تو ان میں (ف۵۱) ایک نے دوسرے کی طرف منہ کیا پوچھتے ہوئے (ف۵۲)
37:51 ان میں سے کہنے والا بولا میرا ایک ہمنشین تھا (ف۵۳)
37:52 مجھ سے کہا کرتا کیا تم اسے سچ مانتے ہو (ف۵۴)
37:53 کیا جب ہم مر کر مٹی اور ہڈیاں ہوجائیں گے تو کیا ہمیں جزا سزا دی جائے گی (ف۵۵)
37:54 کہا کیا تم جھانک کر دیکھو گے (ف۵۶)
37:55 پھر جھانکا تو اسے بیچ بھڑکتی آگ میں دیکھا (ف۵۷)
37:56 کہا خدا کی قسم قریب تھا کہ تو مجھے ہلاک کردے (ف۵۸)
37:57 اور میرا رب فضل نہ کرے (ف۵۹) تو ضرور میں بھی پکڑ کر حاضر کیا جاتا (ف۶۰)
37:58 تو کیا ہمیں مرنا نہیں،
37:59 مگر ہماری پہلی موت (ف۶۱) اور ہم پر عذاب نہ ہوگا (ف۶۳)
37:60 بیشک یہی بڑی کامیابی ہے،
37:61 ایسی ہی بات کے لیے کامیوں کو کام کرنا چاہیے،
37:62 تو یہ مہمانی بھلی (ف۶۳) یا تھوہڑ کا پیڑ (ف۶۴)
37:63 بیشک ہم نے اسے ظالموں کی جانچ کیا ہے (ف۶۵)
37:64 بیشک وہ ایک پیڑ ہے کہ جہنم کی جڑ میں نکلتا ہے (ف۶۶)
37:65 اس کا شگوفہ جیسے دیووں کے سر (ف۶۷)
37:66 پھر بیشک وہ اس میں سے کھائیں گے (ف۶۸) پھر اس سے پیٹ بھریں گے،
37:67 پھر بیشک ان کے لیے اس پر کھولتے پانی کی ملونی (ملاوٹ) ہے (ف۶۹)
37:68 پھر ان کی بازگشت ضرور بھڑکتی آگ کی طرف ہے (ف۷۰)
37:69 بیشک انہوں نے اپنے باپ دادا گمراہ پائے،
37:70 تو وہ انہیں کے نشان قدم پر دوڑے جاتے ہیں (ف۷۱)
37:71 اور بیشک ان سے پہلے بہت سے اگلے گمراہ ہوئے (ف۷۲)
37:72 اور بیشک ہم نے ان میں ڈر سنانے والے بھیجے (ف۷۳)
37:73 تو دیکھو ڈرائے گیوں کا کیسا انجام ہوا (ف۷۴)
37:74 مگر اللہ کے چُنے ہوئے بندے (ف۷۵)
37:75 اور بیشک ہمیں نوح نے پکارا (ف۷۶) تو ہم کیا ہی اچھے قبول فرمانے والے (ف۷۷)
37:76 اور ہم نے اسے اور اس کے گھر والوں کو بڑی تکلیف سے نجات دی،
37:77 اور ہم نے اسی کی اولاد باقی رکھی (ف۷۸)
37:78 اور ہم نے پچھلوں میں اس کی تعریف باقی رکھی (ف۷۹)
37:79 نوح پر سلام ہو جہاں والوں میں (ف۸۰)
37:80 بیشک ہم ایسا ہی صلہ دیتے ہیں نیکوں کو،
37:81 بیشک وہ ہمارے اعلیٰ درجہ کے کامل الایمان بندوں میں ہے،
37:82 پھر ہم نے دوسروں کو ڈبو دیا (ف۸۱)
37:83 اور بیشک اسی کے گروہ سے ابراہیم ہے (ف۸۲)
37:84 جبکہ اپنے رب کے پاس حاضر ہوا غیر سے سلامت دل لے کر (ف۸۳)
37:85 جب اس نے اپنے باپ اور اپنی قوم سے فرمایا (ف۸۴) تم کیا پوجتے ہو،
37:86 کیا بہتان سے اللہ کے سوا اور خدا چاہتے ہو،
37:87 تو تمہارا کیا گمان سے رب العالمین پر (ف۸۵)
37:88 پھر اس نے ایک نگاہ ستاروں کو دیکھا (ف۸۶)
37:89 پھر کہا میں بیمار ہونے والا ہوں (ف۸۷)
37:90 تو وہ اس پر پیٹھ دے کر پھر گئے (ف۸۸)
37:91 پھر ان کے خداؤں کی طرف چھپ کر چلا تو کہا کیا تم نہیں کھاتے (ف۸۹)
37:92 تمہیں کیا ہوا کہ نہیں بولتے (ف۹۰)
37:93 تو لوگوں کی نظر بچا کر انہیں دہنے ہاتھ سے مارنے لگا (ف۹۱)
37:94 تو کافر اس کی طرف جلدی کرتے آئے (ف۹۲)
37:95 فرمایا کیا اپنے ہاتھ کے تراشوں کو پوجتے ہو،
37:96 اور اللہ نے تمہیں پیدا کیا اور تمہارے اعمال کو (ف۹۳)
37:97 بولے اس کے لیے ایک عمارت چنو (ف۹۴) پھر اسے بھڑکتی آگ میں ڈال دو،
37:98 تو انہوں نے اس پر داؤں چلنا (فریب کرنا) چاہا ہم نے انہیں نیچا دکھایا (ف۹۵)
37:99 اور کہا میں اپنے رب کی طرف جانے والا ہوں (ف۹۶) اب وہ مجھے راہ دے گا (ف۹۷)
37:100 الٰہی مجھے لائق اولاد دے،
37:101 تو ہم نے اسے خوشخبری سنائی ایک عقل مند لڑکے کی،
37:102 پھر جب وہ اس کے ساتھ کام کے قابل ہوگیا کہا اے میرے بیٹے میں نے خواب دیکھا میں تجھے ذبح کرتا ہوں (ف۹۸) اب تو دیکھ تیری کیا رائے ہے (ف۹۹) کہا اے میرے باپ کی جیئے جس بات کا آپ کو حکم ہوتا ہے، خدا نے چاہتا تو قریب ہے کہ آپ مجھے صابر پائیں گے،
37:103 تو جب ان دونوں نے ہمارے حکم پر گردن رکھی اور باپ نے بیٹے کو ماتھے کے بل لٹایا اس وقت کا حال نہ پوچھ (ف۱۰۰)
37:104 اور ہم نے اسے ندائی فرمائی کہ اے ابراہیم،
37:105 بیشک تو نے خواب سچ کردکھایا (ف۱۰۱) ہم ایسا ہی صلہ دیتے ہیں نیکوں کو،
37:106 بیشک یہ روشن جانچ تھی،
37:107 اور ہم نے ایک بڑا ذبیحہ اس کے فدیہ میں دے کر اسے بچالیا (ف۱۰۲)
37:108 اور ہم نے پچھلوں میں اس کی تعریف باقی رکھی،
37:109 سلام ہو ابراہیم پر (ف۱۰۳)
37:110 ہم ایسا ہی صلہ دیتے ہیں نیکوں کو،
37:111 بیشک وہ ہمارے اعلیٰ درجہ کے کامل الایمان بندوں میں ہیں،
37:112 اور ہم نے اسے خوشخبری دی اسحاق کی کہ غیب کی خبریں بتانے والا نبی ہمارے قربِ خاص کے سزاواروں میں (ف۱۰۴)
37:113 اور ہم نے برکت اتاری اس پر اور اسحاق پر (ف۱۰۵) اور ان کی اولاد میں کوئی اچھا کام کرنے والا (ف۱۰۶) اور کوئی اپنی جان پر صریح ظلم کرنے والا (ف۱۰۷)
37:114 اور بیشک ہم نے موسیٰ اور ہارون پر احسان فرمایا (ف۱۰۸)
37:115 اور انہیں اور ان کی قوم (ف۱۰۹) کو بڑی سختی سے نجات بخشی (ف۱۱۰)
37:116 اور ان کی ہم نے مدد فرمائی (ف۱۱۱) تو وہی غالب ہوئے (ف۱۱۲)
37:117 اور ہم نے ان دونوں کو روشن کتاب عطا فرمائی (ف۱۱۳)
37:118 اور ان کو سیدھی راہ دکھائی،
37:119 اور پچھلوں میں ان کی تعریف باقی رکھی،
37:120 سلام ہو موسیٰ اور ہارون پر،
37:121 بیشک ہم ایسا ہی صلہ دیتے ہیں نیکوں کو،
37:122 بیشک وہ دونوں ہمارے اعلیٰ درجہ کے کامل الایمان بندوں میں ہیں،
37:123 اور بیشک الیاس پیغمبروں سے ہے (ف۱۱۴)
37:124 جب اس نے اپنی قوم سے فرمایا کیا تم ڈرتے نہیں (ف۱۱۵)
37:125 کیا بعل کو پوجتے ہو (ف۱۱۶) اور چھوڑتے ہو سب سے اچھا پیدا کرنے والے اللہ کو،
37:126 جو رب ہے تمہارا اور تمہارے اگلے باپ دادا کا (ف۱۱۷)
37:127 پھر انہو ں نے اسے جھٹلایا تو وہ ضرور پکڑے آئیں گے (ف۱۱۸)
37:128 مگر اللہکے چُنے ہوئے بندے (ف۱۱۹)
37:129 اور ہم نے پچھلوں میں اس کی ثنا باقی رکھی،
37:130 سلام ہو الیاس پر،
37:131 بیشک ہم ایسا ہی صلہ دیتے ہیں نیکوں کو،
37:132 بیشک وہ ہمارے اعلیٰ درجہ کے کامل الایمان بندوں میں ہے،
37:133 اور بیشک لوط پیغمبروں میں ہے،
37:134 جبکہ ہم نے اسے اور اس کے سب گھر والوں کو نجات بخشی،
37:135 مگر ایک بڑھیا کہ رہ جانے والوں میں ہوئی (ف۱۲۰)
37:136 پھر دوسروں کو ہم نے ہلاک فرمادیا (ف۱۲۱)
37:137 او ربیشک تم (ف۱۲۲) ان پر گزرتے ہو صبح کو،
37:138 اور رات میں (ف۱۲۳) تو کیا تمہیں عقل نہیں (ف۱۲۴)
37:139 اور بیشک یونس پیغمبروں سے ہے،
37:140 جبکہ بھری کشتی کی طرف نکل گیا (ف۱۲۵)
37:141 تو قرعہ ڈالا تو ڈھکیلے ہوؤں میں ہوا،
37:142 پھر اسے مچھلی نے نگل لیا اور وہ اپنے آپ کو ملامت کرتا تھا (ف۱۲۶)
37:143 تو اگر وہ تسبیح کرنے والا نہ ہوتا (ف۱۲۷)
37:144 ضرور اس کے پیٹ میں رہتا جس دن تک لوگ اٹھائے جائیں گے (ف۱۲۸)
37:145 پھر ہم نے اسے (ف۱۲۹) میدان میں ڈال دیا اور وہ بیمار تھا (ف۱۳۰)
37:146 اور ہم نے اس پر (ف۱۳۱) کدو کا پیڑ اگایا (ف۱۳۲)
37:147 اور ہم نے اسے (ف۱۳۳) لاکھ آدمیوں کی طرف بھیجا بلکہ زیادہ،
37:148 تو وہ ایمان لے آئے (ف۱۳۴) تو ہم نے انہیں ایک وقت تک برتنے دیا (ف۱۳۵)
37:149 تو ان سے پوچھو کیا تمہارے رب کے لیے بیٹیاں ہیں (ف۱۳۶) اور ان کے بیٹے (ف۱۳۷)
37:150 یا ہم نے ملائکہ کو عورتیں پیدا کیا اور وہ حاضر تھے (ف۱۳۸)
37:151 سنتے ہو بیشک وہ اپنے بہتان سے کہتے ہیں،
37:152 کہ اللہ کی اولاد ہے اور بیشک وہ ضرور جھوٹے ہیں،
37:153 کیا اس نے بیٹیاں پسند کیں بیٹے چھوڑ کر،
37:154 تمہیں کیا ہے، کیسا حکم لگاتے ہو (ف۱۳۹)
37:155 تو کیا دھیان نہیں کرتے (ف۱۴۰)
37:156 یا تمہارے لیے کوئی کھلی سند ہے،
37:157 تو اپنی کتاب لاؤ (ف۱۴۱) اگر تم سچے ہو،
37:158 اور اس میں اور جنوں میں رشتہ ٹھہرایا (ف۱۴۲) اور بیشک جنوں کو معلوم ہے کہ وہ (ف۱۴۳) ضرور حاضر لائے جائیں گے (ف۱۴۴)
37:159 پاکی ہے اللہ کو ان باتوں سے کہ یہ بتاتے ہیں،
37:160 مگر اللہ کے چُنے ہوئے بندے (ف۱۴۵)
37:161 تو تم اور جو کچھ تم اللہ کے سوا پوجتے ہو (ف۱۴۶)
37:162 تم اس کے خلاف کسی کو بہکانے والے نہیں (ف۱۴۷)
37:163 مگر اسے جو بھڑکتی آگ میں جانے والا ہے (ف۱۴۸)
37:164 اور فرشتے کہتے ہیں ہم میں ہر ایک کا ایک مقام معلوم ہے (ف۱۴۹)
37:165 اور بیشک ہم پر پھیلائے حکم کے منتظر ہیں،
37:166 اور بیشک ہم اس کی تسبیح کرنے والے ہیں،
37:167 اور بیشک وہ کہتے تھے (ف۱۵۰)
37:168 اگر ہمارے پاس اگلوں کی کوئی نصیحت ہوتی (ف۱۵۱)
37:169 تو ضرور ہم اللہ کے چُنے ہوئے بندے ہوتے (ف۱۵۲)
37:170 تو اس کے منکر ہوئے تو عنقریب جان لیں گے (ف۱۵۳)
37:171 اور بیشک ہمارا کلام گزر چکا ہے ہمارے بھیجے ہوئے بندوں کے لیے،
37:172 کہ بیشک انہیں کی مدد ہوگی،
37:173 اور بیشک ہمارا ہی لشکر (ف۱۵۴) غالب آئے گا،
37:174 تو ایک وقت تم ان سے منہ پھیر لو (ف۱۵۵)
37:175 اور انہیں دیکھتے رہو کہ عنقریب وہ دیکھیں گے (ف۱۵۶)
37:176 تو کیا ہمارے عذاب کی جلدی کرتے ہیں،
37:177 پھر جب اترے گا ان کے آنگن میں تو ڈرائے گیوں کی کیا ہی بری صبح ہوگی،
37:178 اور ایک وقت تک ان سے منہ پھیرلو،
37:179 اور انتظار کرو کہ وہ عنقریب دیکھیں گے،
37:180 پاکی ہے تمہارے رب کو عزت والے رب کو ان کی باتوں سے (ف۱۵۷)
37:181 اور سلام ہے پیغمبروں پر (ف۱۵۸)
37:182 اور سب خوبیاں اللہ کو سارے جہاں کا رب ہے،