75:1
                                        
                                    
                                    روزِ قیامت کی قسم! یاد فرماتا ہوں،
                                
                                
                        
                                    
                                        
                                            75:2
                                        
                                    
                                    اور اس جان کی قسم! جو اپنے اوپر ملامت کرے (ف۲)
                                
                                
                        
                                    
                                        
                                            75:3
                                        
                                    
                                    کیا آدمی (ف۳) یہ سمجھتا ہے کہ ہم ہرگز اس کی ہڈیاں جمع نہ فرمائیں گے،
                                
                                
                        
                                    
                                        
                                            75:4
                                        
                                    
                                    کیوں نہیں ہم قادر ہیں کہ اس کے پور ٹھیک بنادیں (ف۴)
                                
                                
                        
                                    
                                        
                                            75:5
                                        
                                    
                                    بلکہ آدمی چاہتا ہے کہ اس کی نگاہ کے سامنے بدی کرے (ف۵)
                                
                                
                        
                                    
                                        
                                            75:6
                                        
                                    
                                    پوچھتا ہے قیامت کا دن کب ہوگا،
                                
                                
                        
                                    
                                        
                                            75:7
                                        
                                    
                                    پھر جس دن آنکھ چوندھیائے گی (ف۶)
                                
                                
                        
                                    
                                        
                                            75:8
                                        
                                    
                                    اور چاند کہے گا (ف۷)
                                
                                
                        
                                    
                                        
                                            75:9
                                        
                                    
                                    اور سورج اور چاند ملادیے جائیں گے (ف۸)
                                
                                
                        
                                    
                                        
                                            75:10
                                        
                                    
                                    اس دن آدمی کہے گا کدھر بھاگ کر جاؤں (ف۹)
                                
                                
                        
                                    
                                        
                                            75:11
                                        
                                    
                                    ہرگز نہیں کوئی پناہ نہیں،
                                
                                
                        
                                    
                                        
                                            75:12
                                        
                                    
                                    اس دن تیرے رب ہی کی طرف جاکر ٹھہرنا ہے (ف۱۰)
                                
                                
                        
                                    
                                        
                                            75:13
                                        
                                    
                                    اس دن آدمی کو اس کا سب اگلا پچھلا جتادیا جائے گا (ف۱۱)
                                
                                
                        
                                    
                                        
                                            75:14
                                        
                                    
                                    بلکہ آدمی خود ہی اپنے حال پر پوری نگاہ رکھتا ہے،
                                
                                
                        
                                    
                                        
                                            75:15
                                        
                                    
                                    اور اگر اس کے پاس جتنے بہانے ہوں سب لا ڈالے،
                                
                                
                        
                                    
                                        
                                            75:16
                                        
                                    
                                    جب بھی نہ سنا جائے گا تم یاد کرنے کی جلدی میں قرآن کے ساتھ اپنی زبان کو حرکت نہ دو (ف۱۲)
                                
                                
                        
                                    
                                        
                                            75:17
                                        
                                    
                                    بیشک اس کا محفوظ کرنا (ف۱۳) اور پڑھنا (ف۱۴) ہمارے ذمہ ہے،
                                
                                
                        
                                    
                                        
                                            75:18
                                        
                                    
                                    تو جب ہم اسے پڑھ چکیں (ف۱۵) اس وقت اس پڑھے ہوئے کی اتباع کرو (ف۱۶)
                                
                                
                        
                                    
                                        
                                            75:19
                                        
                                    
                                    پھر بیشک اس کی باریکیوں کا تم پر ظاہر فرمانا ہمارے ذمہ ہے،
                                
                                
                        
                                    
                                        
                                            75:20
                                        
                                    
                                    کوئی نہیں بلکہ اے کافرو! تم پاؤں تلے کی (دنیاوی فائدے کو) عزیز دوست رکھتے ہو (ف۱۷)
                                
                                
                        
                                    
                                        
                                            75:21
                                        
                                    
                                    اور آخرت کو چھوڑ بیٹھے ہو،
                                
                                
                        
                                    
                                        
                                            75:22
                                        
                                    
                                    کچھ منہ اس دن (ف۱۸) تر و تازہ ہوں گے (ف۱۹)
                                
                                
                        
                                    
                                        
                                            75:23
                                        
                                    
                                    اپنے رب کا دیکھتے (ف۲۰)
                                
                                
                        
                                    
                                        
                                            75:24
                                        
                                    
                                    اور کچھ منہ اس دن بگڑے ہوئے ہوں گے (ف۲۱)
                                
                                
                        
                                    
                                        
                                            75:25
                                        
                                    
                                    سمجھتے ہوں گے کہ ان کے ساتھ وہ کی جائے گی جو کمر کو توڑ دے (ف۲۲)
                                
                                
                        
                                    
                                        
                                            75:26
                                        
                                    
                                    ہاں ہاں جب جان گلے کو پہنچ جائے گی (ف۲۳)
                                
                                
                        
                                    
                                        
                                            75:27
                                        
                                    
                                    اور کہیں گے (ف۲۴) کہ ہے کوئی جھاڑ پھونک کرے (ف۲۵)
                                
                                
                        
                                    
                                        
                                            75:28
                                        
                                    
                                    سمجھ لے گا کہ یہ جدائی کی گھڑی ہے (ف۲۷)
                                
                                
                        
                                    
                                        
                                            75:29
                                        
                                    
                                    اور پنڈلی سے پنڈلی لپٹ جائے گی (ف۲۸)
                                
                                
                        
                                    
                                        
                                            75:30
                                        
                                    
                                    اس دن تیرے رب ہی کی طرف ہانکنا ہے (ف۱۹)
                                
                                
                        
                                    
                                        
                                            75:31
                                        
                                    
                                    اس نے (ف۳۰) نہ تو سچ مانا (ف۳۱) اور نہ نماز پڑھی،
                                
                                
                        
                                    
                                        
                                            75:32
                                        
                                    
                                    ہاں جھٹلایا اور منہ پھیرا (ف۳۲)
                                
                                
                        
                                    
                                        
                                            75:33
                                        
                                    
                                    پھر اپنے گھر کو اکڑتا چلا (ف۳۳)
                                
                                
                        
                                    
                                        
                                            75:34
                                        
                                    
                                    تیری خرابی ا ٓ لگی اب آ لگی،
                                
                                
                        
                                    
                                        
                                            75:35
                                        
                                    
                                    پھر تیری خرابی آ لگی اب آ لگی، (ف۳۴)
                                
                                
                        
                                    
                                        
                                            75:36
                                        
                                    
                                    کیا آدمی اس گھمنڈ میں ہے کہ آزاد چھوڑ دیا جائے گا (ف۳۵)
                                
                                
                        
                                    
                                        
                                            75:37
                                        
                                    
                                    کیا وہ ایک بوند نہ تھا اس منی کا کہ گرائی جائے (ف۳۶)
                                
                                
                        
                                    
                                        
                                            75:38
                                        
                                    
                                    پھر خون کی پھٹک ہوا تو اس نے پیدا فرمایا (ف۳۷) پھر ٹھیک بنایا (ف۳۸)
                                
                                
                        
                                    
                                        
                                            75:39
                                        
                                    
                                    تو اس سے (ف۳۹) دو جوڑ بنائے (ف۴۰) مرد اور عورت،
                                
                                
                        
                                    
                                        
                                            75:40
                                        
                                    
                                    کیا جس نے یہ کچھ کیا وہ مردے نہ جِلا سکے گا،