ar-Rahman (الرَّحْمَٰن)

Maulana Shah Imam Ahmed Raza Khan - Maulana Shah Imam Ahmed Raza Khan

Chapter 55 • 78 verses • Meccan

← Previous Chapter Next Chapter →
55:1 رحمٰن
55:2 نے اپنے محبوب کو قرآن سکھایا (ف۲)
55:3 انسانیت کی جان محمد کو پیدا کیا،
55:4 ما کان وما یکون کا بیان انہیں سکھایا (ف۳)
55:5 سورج اور چاند حساب سے ہیں (ف۴)
55:6 اور سبزے اور پیڑ سجدہ کرتے ہیں (ف۵)
55:7 اور آسمان کو اللہ نے بلند کیا (ف۶) اور ترازو رکھی (ف۷)
55:8 کہ ترازو میں بے اعتدالی نہ کرو (ف۸)
55:9 اور انصاف کے ساتھ تول قائم کرو اور وزن نہ گھٹاؤ،
55:10 اور زمین رکھی مخلوق کے لیے (ف۹)
55:11 اس میں میوے اور غلاف والی کھجوریں (ف۱۰)
55:12 اور بھُس کے ساتھ اناج (ف۱۱) اور خوشبو کے پھول،
55:13 تو اے جن و انس! تم دونوں اپنے رب کی کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے (ف۱۲)
55:14 اس نے آدمی کو بنا یا بجتی مٹی سے جیسے ٹھیکری (ف۱۳)
55:15 اور جن کو پیدا فرمایا آگ کے لُوکے (لپیٹ) سے (ف۱۴)
55:16 تو تم دونوں اپنے رب کی کونسی نعمت جھٹلاؤ گے،
55:17 دونوں پورب کا رب اور دونوں پچھم کا رب (ف۱۵)
55:18 تو تم دونوں اپنے رب کی کونسی نعمت جھٹلاؤ گے،
55:19 اس نے دو سمندر بہائے (ف۱۶) کہ دیکھنے میں معلوم ہوں ملے ہوئے (ف۱۷)
55:20 اور ہے ان میں روک (ف۱۸) کہ ایک دوسرے پر بڑھ نہیں سکتا (ف۱۹)
55:21 تو اپنے رب کی کونسی نعمت جھٹلاؤ گے،
55:22 ان میں سے موتی اور مونگا نکلتا ہے،
55:23 تو اپنے رب کی کونسی نعمت جھٹلاؤ گے،
55:24 اور اسی کی ہیں وہ چلنے والیاں کہ دریا میں اٹھی ہوئی ہیں جیسے پہاڑ (ف۲۰)
55:25 تو اپنے رب کی کونسی نعمت جھٹلاؤ گے،
55:26 زمین پر جتنے ہیں سب کو فنا ہے (ف۲۱)
55:27 اور باقی ہے تمہارے رب کی ذات عظمت اور بزرگی والا (ف۲۲)
55:28 تو اپنے رب کی کونسی نعمت جھٹلاؤ گے،
55:29 اسی کے منگتا ہیں جتنے آسمانوں اور زمین میں ہیں (ف۲۳) اسے ہر دن ایک کام ہے (ف۲۴)
55:30 تو اپنے رب کی کونسی نعمت جھٹلاؤ گے،
55:31 جلد سب کام نبٹا کر ہم تمہارے حساب کا قصد فرماتے ہیں اے دونوں بھاری گروہ (ف۲۵)
55:32 تو اپنے رب کی کونسی نعمت جھٹلاؤ گے،
55:33 اے جن و انسان کے گروہ اگر تم سے ہوسکے کہ آسمانوں اور زمین کے کناروں سے نکل جاؤ تو نکل جاؤ، جہاں نکل کر جاؤ گے اسی کی سلطنت ہے (ف۲۶)
55:34 تو اپنے رب کی کونسی نعمت جھٹلاؤ گے،
55:35 تم پر (ف۲۷) چھوڑی جائے گی بے دھویں کی آگ کی لپٹ اور بے لپٹ کا کالا دھواں (ف۲۸) تو پھر بدلا نہ لے سکو گے (ف۲۹)
55:36 تو اپنے رب کی کونسی نعمت جھٹلاؤ گے،
55:37 پھر جب آسمان پھٹ ائے گا تو گلاب کے پھول کا سا ہوجائے گا (ف۳۰) جیسے سرخ نری (بکرے کی رنگی ہوئی کھال)
55:38 تو اپنے رب کی کونسی نعمت جھٹلاؤ گے،
55:39 تو اس دن (ف۳۱) گنہگار کے گناہ کی پوچھ نہ ہوگی کسی آدمی اور جِن سے (ف۳۲)
55:40 تو اپنے رب کی کونسی نعمت جھٹلاؤ گے،
55:41 مجرم اپنے چہرے سے پہچانے جائیں گے (ف۳۳) تو ماتھا اور پاؤں پکڑ کر جہنم میں ڈالے جائیں گے (ف۳۴)
55:42 تو اپنے رب کی کونسی نعمت جھٹلاؤ گے (ف۳۵)
55:43 یہ ہے وہ جہنم جسے مجرم جھٹلاتے ہیں،
55:44 پھیرے کریں گے اس میں اور انتہا کے جلتے کھولتے پانی میں (ف۳۶)
55:45 تو اپنے رب کی کونسی نعمت جھٹلاؤ گے،
55:46 اور جو اپنے رب کے حضور کھڑے ہونے سے ڈرے (ف۳۷) اس کے لیے دو جنتیں ہیں (ف۳۸)
55:47 تو اپنے رب کی کونسی نعمت جھٹلاؤ گے،
55:48 بہت سی ڈالوں والیاں (ف۳۹)
55:49 تو اپنے رب کی کونسی نعمت جھٹلاؤ گے،
55:50 ان میں دو چشمے بہتے ہیں (ف۴۰)
55:51 تو اپنے رب کی کونسی نعمت جھٹلاؤ گے،
55:52 ان میں ہر میوہ دو دو قسم کا،
55:53 تو اپنے رب کی کونسی نعمت جھٹلاؤ گے،
55:54 اور ایسے بچھونوں پر تکیہ لگائے جن کا اَستر قناویز کا (ف۴۱) اور دونوں کے میوے اتنے جھکے ہوئے کہ نیچے سے چن لو (ف۴۲)
55:55 تو اپنے رب کی کونسی نعمت جھٹلاؤ گے،
55:56 ان بچھونوں پر وہ عورتیں ہیں کہ شوہر کے سوا کسی کو آنکھ اٹھا کر نہیں دیکھتیں (ف۴۳) ان سے پہلے انہیں نہ چھوا کسی آدمی اور نہ جِن نے،
55:57 تو اپنے رب کی کونسی نعمت جھٹلاؤ گے،
55:58 گویا وہ لعل اور یاقوت اور مونگا ہیں (ف۴۴)
55:59 تو اپنے رب کی کونسی نعمت جھٹلاؤ گے،
55:60 نیکی کا بدلہ کیا ہے مگر نیکی (ف۴۵)
55:61 تو اپنے رب کی کونسی نعمت جھٹلاؤ گے،
55:62 اور ان کے سوا دو جنتیں اور ہیں (ف۴۶)
55:63 تو اپنے رب کی کونسی نعمت جھٹلاؤ گے،
55:64 نہایت سبزی سے سیاہی کی جھلک دے رہی ہیں،
55:65 تو اپنے رب کی کونسی نعمت جھٹلاؤ گے،
55:66 ان میں دو چشمے ہیں چھلکتے ہوئے،
55:67 تو اپنے رب کی کونسی نعمت جھٹلاؤ گے،
55:68 ان میں میوے اور کھجوریں اور انار ہیں،
55:69 تو اپنے رب کی کونسی نعمت جھٹلاؤ گے،
55:70 ان میں عورتیں ہیں عادت کی نیک صورت کی اچھی
55:71 تو اپنے رب کی کونسی نعمت جھٹلاؤ گے،
55:72 حوریں ہیں خیموں میں پردہ نشین (ف۴۷)
55:73 تو اپنے رب کی کونسی نعمت جھٹلاؤ گے،
55:74 ان سے پہلے انہیں ہاتھ نہ لگایا کسی آدمی اور نہ کسی جِن نے،
55:75 تو اپنے رب کی کونسی نعمت جھٹلاؤ گے (ف۴۸)
55:76 تکیہ لگائے ہوئے سبز بچھونوں اور منقش خوبصورت چاندنیوں پر،
55:77 تو اپنے رب کی کونسی نعمت جھٹلاؤ گے،
55:78 بڑی برکت والا ہے تمہارے رب کا نام جو عظمت اور بزرگی والا،