al-Ma`arij (المَعَارِج)

Maulana Shah Imam Ahmed Raza Khan - Maulana Shah Imam Ahmed Raza Khan

Chapter 70 • 44 verses • Meccan

← Previous Chapter Next Chapter →
70:1 ایک مانگنے والا وہ عذاب مانگتا ہے،
70:2 جو کافروں پر ہونے والا ہے، اس کا کوئی ٹالنے والا نہیں (ف۲)،
70:3 وہ ہوگا اللہ کی طرف سے جو بلندیوں کا مالک ہے (ف۳)
70:4 ملائکہ اور جبریل (ف۴) اس کی بارگاہ کی طرف عروج کرتے ہیں (ف۵) وہ عذاب اس دن ہوگا جس کی مقدار پچاس ہزار برس ہے (ف۶)
70:5 تو تم اچھی طرح صبر کرو،
70:6 وہ اسے (ف۷) دور سمجھ رہے ہیں (ف۸)
70:7 اور ہم اسے نزدیک دیکھ رہے ہیں (ف۹)
70:8 جس دن آسمان ہوگا جیسی گلی چاندی،
70:9 اور پہاڑ ایسے ہلکے ہوجائیں گے جیسے اون (ف۱۰)
70:10 اور کوئی دوست کسی دوست کی بات نہ پوچھے گا (ف۱۱)
70:11 ہوں گے انہیں دیکھتے ہوئے (ف۱۲) مجرم (ف۱۳) آرزو کرے گا، کاش! اس دن کے عذاب سے چھٹنے کے بدلے میں دے دے اپنے بیٹے،
70:12 اور اپنی جورو اور اپنا بھائی،
70:13 اور اپنا کنبہ جس میں اس کی جگہ ہے،
70:14 اور جتنے زمین میں ہیں سب پھر یہ بدلہ دنیا اسے بچالے،
70:15 ہرگز نہیں (ف۱۴) وہ تو بھڑکتی آگ ہے،
70:16 کھال اتار لینے والی بلارہی ہے (ف۱۵)
70:17 اس کو جس نے پیٹھ دی اور منہ پھیرا (ف۱۶)
70:18 اور جوڑ کر سینت رکھا (محفوظ کرلیا) (ف۱۷)
70:19 بیشک آدمی بنایا گیا ہے بڑا بے صبرا حریص،
70:20 جب اسے برائی پہنچے (ف۱۸) تو سخت گھبرانے والا،
70:21 اور جب بھلائی پہنچے (ف۱۹) تو روک رکھنے والا (ف۲۰)
70:22 مگر نمازی،
70:23 جو اپنی نماز کے پابند ہیں (ف۲۱)
70:24 اور وہ جن کے مال میں ایک معلوم حق ہے (ف۲۲)
70:25 اس کے لیے جو مانگے اور جو مانگ بھی نہ سکے تو محروم رہے (ف۲۳)
70:26 اور ہو جو انصاف کا دن سچ جانتے ہیں (ف۲۴)
70:27 اور وہ جو اپنے رب کے عذاب سے ڈر رہے ہیں،
70:28 بیشک ان کے رب کا عذاب نڈر ہونے کی چیز نہیں (ف۲۵)
70:29 اور ہو جو اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کرتے ہیں،
70:30 مگر اپنی بیبیوں یا اپنے ہاتھ کے مال کنیزوں سے کہ ان پر کچھ ملامت نہیں،
70:31 تو جو ان دو (ف۲۶) کے سوا اور چاہے وہی حد سے بڑھنے والے ہیں (ف۲۷)
70:32 اور وہ جو اپنی امانتوں اور اپنے عہد کی حفاظت کرتے ہیں (ف۲۸)
70:33 اور وہ جو اپنی گواہیوں پر قائم ہیں (ف۲۹)
70:34 اور وہ جو اپنی نماز کی حفاظت کرتے ہیں (ف۳۰)
70:35 یہ ہیں جن کا باغوں میں اعزاز ہوگا (ف۳۱)
70:36 تو ان کافروں کو کیا ہوا تمہاری طرف تیز نگاہ سے دیکھتے ہیں (ف۳۲)
70:37 داہنے اور بائیں گروہ کے گروہ،
70:38 کیا ان میں ہر شخص یہ طمع کرتا ہے کہ (ف۳۳) چین کے باغ میں داخل کیا جائے،
70:39 ہرگز نہیں، بیشک ہم نے انہیں اس چیز سے بنایا جسے جانتے ہیں (ف۳۴)
70:40 تو مجھے قسم ہے اس کی جو سب پُوربوں سب پچھموں کا مالک ہے (ف۳۵) کہ ضرور ہم قادر ہیں،
70:41 کہ ان سے اچھے بدل دیں (ف۳۶) اور ہم سے کوئی نکل کر نہیں جاسکتا (ف۳۷)
70:42 تو انہیں چھوڑ دو ان کی بیہودگیوں میں پڑے اور کھیلتے ہوئے یہاں تک کہ اپنے اس (ف۳۸) دن سے ملیں جس کا انہیں وعدہ دیا جاتا ہے،
70:43 جس دن قبروں سے نکلیں گے جھپٹتے ہوئے (ف۳۹) گویا وہ نشانیوں کی طرف لپک رہے ہیں (ف۴۰)
70:44 آنکھیں نیچی کیے ہوئے ان پر ذلت سوار، یہ ہے ان کا وہ دن (ف۴۱) جس کا ان سے وعدہ تھا (ف۴۲)