al-Ghashiyah (الغَاشِيَة)

Maulana Shah Imam Ahmed Raza Khan - Maulana Shah Imam Ahmed Raza Khan

Chapter 88 • 26 verses • Meccan

← Previous Chapter Next Chapter →
88:1 بیشک تمہارے پاس (ف۲) اس مصیبت کی خبر آئی جو چھا جائے گی (ف۳)
88:2 کتنے ہی منہ اس دن ذلیل ہوں گے،
88:3 کام کریں مشقت جھیلیں،
88:4 جائیں بھڑکتی آگ میں (ف۴)
88:5 نہایت جلتے چشمہ کا پانی پلائے جائیں،
88:6 ان کے لیے کچھ کھانا نہیں مگر آگ کے کانٹے (ف۵)
88:7 کہ نہ فربہی لائیں اور نہ بھوک میں کام دیں (ف۶)
88:8 کتنے ہی منہ اس دن چین میں ہیں (ف۷)
88:9 اپنی کوشش پر راضی (ف۸)
88:10 بلند باغ میں،
88:11 کہ اس میں کوئی بیہودہ بات نہ سنیں گے،
88:12 اس میں رواں چشمہ ہے،
88:13 اس میں بلند تخت ہیں،
88:14 اور چنے ہوئے کوزے (ف۹)
88:15 اور برابر برابر بچھے ہوئے قالین
88:16 اور پھیلی ہوئی چاندنیاں (ف۱۰)
88:17 تو کیا اونٹ کو نہیں دیکھتے کیسا بنایا گیا،
88:18 اور آسمان کو کیسا اونچا کیا گیا (ف۱۱)
88:19 اور پہاڑوں کو، کیسے قائم کیے گئے،
88:20 اور زمین کو، کیسے بچھائی گئی،
88:21 تو تم نصیحت سناؤ (ف۱۲) تم تو یہی نصیحت سنانے والے ہو،
88:22 تم کچھ ان پر کڑ وڑا (ضامن) نہیں (ف۱۳)
88:23 ہاں جو منہ پھیرے (ف۱۴) اور کفر کرے (ف۱۵)
88:24 تو اسے اللہ بڑا عذاب دے گا (ف۱۶)
88:25 بیشک ہماری ہی طرف ان کا پھرنا (ف۱۷)
88:26 پھر بیشک ہماری ہی طرف ان کا حساب ہے،