al-A`la (الأَعْلَىٰ)

Maulana Shah Imam Ahmed Raza Khan - Maulana Shah Imam Ahmed Raza Khan

Chapter 87 • 19 verses • Meccan

← Previous Chapter Next Chapter →
87:1 اپنے رب کے نام کی پاکی بولو جب سے بلند ہے (ف۲)
87:2 جس نے بناکر ٹھیک کیا (ف۳)
87:3 اور جس نے اندازہ پر رکھ کر راہ دی (ف۴)
87:4 اور جس نے چارہ نکالا،
87:5 پھر اسے خشک سیاہ کردیا،
87:6 اب ہم تمہیں پڑھائیں گے کہ تم نہ بھولو گے
87:7 مگر جو اللہ چاہے (ف۶) بیشک وہ جانتا ہے ہر کھلے اور چھپے کو،
87:8 اور ہم تمہارے لیے آسانی کا سامان کردیں گے (ف۷)
87:9 تو تم نصیحت فرماؤ (ف۸) اگر نصیحت کام دے (ف۹)
87:10 عنقریب نصیحت مانے گا جو ڈرتا ہے (ف۱۰)
87:11 اور اس (ف۱۱) سے وہ بڑا بدبخت دور رہے گا،
87:12 جو سب سے بڑی آگ میں جائے گا (ف۱۲)
87:13 پھر نہ اس میں مرے (ف۱۳) اور نہ جیے (ف۱۴)
87:14 بیشک مراد کو پہنچا جو ستھرا ہوا (ف۱۵)
87:15 اور اپنے رب کا نام لے کر (ف۱۶) نماز پڑھی (ف۱۷)
87:16 بلکہ تم جیتی دنیا کو ترجیح دیتے ہو (ف۱۸)
87:17 اور آخرت بہتر اور باقی رہنے والی،
87:18 بیشک یہ (ف۱۹) اگلے صحیفوں میں ہے (ف۲۰)
87:19 ابراہیم اور موسیٰ کے صحیفوں میں،