at-Tariq (الطَّارِق)

Maulana Shah Imam Ahmed Raza Khan - Maulana Shah Imam Ahmed Raza Khan

Chapter 86 • 17 verses • Meccan

← Previous Chapter Next Chapter →
86:1 آسمان کی قسم اور رات کے آنے والے کی، ف۲)
86:2 اور کچھ تم نے جا نا وه رات کو آنے والا کیا ہے،
86:3 خوب چمکتا تارا،
86:4 کوئی جان نہیں جس پر نگہبان نہ ہو (ف۳)
86:5 تو چاہئے کہ آدمی غور کرے کہ کس چیز سے بنا یا گیا (ف۴)
86:6 جَست کرتے (اوچھلتے ہوئے) پانی سے، ف۵)
86:7 جو نکلتا ہے پیٹھ اور سینوں کے بیچ سے (ف۶)
86:8 بے شک اللہ اس کے واپس کرینے پر(ف۷) قادر ہے
86:9 جس دن چھپی باتوں کی جانچ ہوگی (ف۸)
86:10 تو آدمی کے پاس نہ کچھ زور ہوگا نہ کوئی مددگار (ف۹)
86:11 آسمان کی قسم! جس سے مینھ اترتا ہے (ف۱۰)
86:12 اور زمین کی جو اس سے کھلتی ہے (ف۱۱)
86:13 بیشک قرآن ضرور فیصلہ کی بات ہے (ف۱۲)
86:14 اور کوئی ہنسی کی بات نہیں (ف۱۳)
86:15 بیشک کافر اپنا سا داؤ چلتے ہیں (ف۱۴)
86:16 اور میں اپنی خفیہ تدبیر فرماتا ہوں (ف۱۵)
86:17 تو تم کافروں کو ڈھیل دو (ف۱۶) انہیں کچھ تھوڑی مہلت دو (ف۱۷)