al-A`la (الأَعْلَىٰ)

Maulana Fateh Muhammad Jalandhry - Maulana Fateh Muhammad Jalandhry

Chapter 87 • 19 verses • Meccan

← Previous Chapter Next Chapter →
87:1 (اے پیغمبر) اپنے پروردگار جلیل الشان کے نام کی تسبیح کرو
87:2 جس نے (انسان کو) بنایا پھر( اس کے اعضاء کو) درست کیا
87:3 اور جس نے( اس کا)اندازہ ٹہرایا (پھر اس کو) رستہ بتایا
87:4 اور جس نے چارہ اگایا
87:5 پھر اس کو سیاہ رنگ کا کوڑا کر دیا
87:6 ہم تمہیں پڑھا دیں گے کہ تم فراموش نہ کرو گے
87:7 مگر جو خدا چاہے۔ وہ کھلی بات کو بھی جانتا ہے اور چھپی کو بھی
87:8 ہم تم کو آسان طریقے کی توفیق دیں گے
87:9 سو جہاں تک نصیحت (کے) نافع( ہونے کی امید) ہو نصیحت کرتے رہو
87:10 جو خوف رکھتا ہے وہ تو نصیحت پکڑے گا
87:11 اور (بےخوف) بدبخت پہلو تہی کرے گا
87:12 جو (قیامت کو) بڑی (تیز) آگ میں داخل ہو گا
87:13 پھر وہاں نہ مرے گا اور نہ جئے گا
87:14 بے شک وہ مراد کو پہنچ گیا جو پاک ہوا
87:15 اور اپنے پروردگار کے نام کا ذکر کرتا رہا اور نماز پڑھتا رہا
87:16 مگر تم لوگ تو دنیا کی زندگی کو اختیار کرتے ہو
87:17 حالانکہ آخرت بہت بہتر اور پائندہ تر ہے
87:18 یہ بات پہلے صحیفوں میں (مرقوم) ہے
87:19 (یعنی) ابراہیم اور موسیٰ کے صحیفوں میں