al-Balad (البَلَد)

Maulana Fateh Muhammad Jalandhry - Maulana Fateh Muhammad Jalandhry

Chapter 90 • 20 verses • Meccan

← Previous Chapter Next Chapter →
90:1 ہمیں اس شہر (مکہ) کی قسم
90:2 اور تم اسی شہر میں تو رہتے ہو
90:3 اور باپ (یعنی آدم) اور اس کی اولاد کی قسم
90:4 کہ ہم نے انسان کو تکلیف (کی حالت) میں (رہنے والا) بنایا ہے
90:5 کیا وہ خیال رکھتا ہے کہ اس پر کوئی قابو نہ پائے گا
90:6 کہتا ہے کہ میں نے بہت سا مال برباد کیا
90:7 کیا اسے یہ گمان ہے کہ اس کو کسی نے دیکھا نہیں
90:8 بھلا ہم نےاس کو دو آنکھیں نہیں دیں؟
90:9 اور زبان اور دو ہونٹ (نہیں دیئے)
90:10 (یہ چیزیں بھی دیں) اور اس کو (خیر و شر کے) دونوں رستے بھی دکھا دیئے
90:11 مگر وہ گھاٹی پر سے ہو کر نہ گزرا
90:12 اور تم کیا سمجھے کہ گھاٹی کیا ہے؟
90:13 کسی (کی) گردن کا چھڑانا
90:14 یا بھوک کے دن کھانا کھلانا
90:15 یتیم رشتہ دار کو
90:16 یا فقیر خاکسار کو
90:17 پھر ان لوگوں میں بھی (داخل) ہو جو ایمان لائے اور صبر کی نصیحت اور (لوگوں پر) شفقت کرنے کی وصیت کرتے رہے
90:18 یہی لوگ صاحب سعادت ہیں
90:19 اور جنہوں نے ہماری آیتوں کو نہ مانا وہ بدبخت ہیں
90:20 یہ لوگ آگ میں بند کر دیئے جائیں گے