al-`Adiyat (العَادِيَات)

Maulana Doctor Tahir ul Qadri - Maulana Doctor Tahir ul Qadri

Chapter 100 • 11 verses • Meccan

← Previous Chapter Next Chapter →
100:1 (میدانِ جہاد میں) تیز دوڑنے والے گھوڑوں کی قَسم جو ہانپتے ہیں،
100:2 پھر جو پتھروں پر سُم مار کر چنگاریاں نکالتے ہیں،
100:3 پھر جو صبح ہوتے ہی (دشمن پر) اچانک حملہ کر ڈالتے ہیں،
100:4 پھر وہ اس (حملے والی) جگہ سے گرد و غبار اڑاتے ہیں،
100:5 پھر وہ اسی وقت (دشمن کے) لشکر میں گھس جاتے ہیں،
100:6 بیشک انسان اپنے رب کا بڑا ہی ناشکرا ہے،
100:7 اور یقیناً وہ اس (ناشکری) پر خود گواہ ہے،
100:8 اور بیشک وہ مال کی محبت میں بہت سخت ہے،
100:9 تو کیا اسے معلوم نہیں جب وہ (مُردے) اٹھائے جائیں گے جو قبروں میں ہیں،
100:10 اور (راز) ظاہر کر دیئے جائیں گے جو سینوں میں ہیں،
100:11 بیشک ان کا رب اس دن ان (کے اعمال) سے خوب خبردار ہوگا،