al-Qari`ah (القَارِعَة)

Maulana Doctor Tahir ul Qadri - Maulana Doctor Tahir ul Qadri

Chapter 101 • 11 verses • Meccan

← Previous Chapter Next Chapter →
101:1 (زمین و آسمان کی ساری کائنات کو) کھڑکھڑا دینے والا شدید جھٹکا اور کڑک،
101:2 وہ (ہر شے کو) کھڑ کھڑا دینے والا شدید جھٹکا اور کڑک کیا ہے،
101:3 اور آپ کیا سمجھے ہیں کہ (ہر شے کو) کھڑ کھڑا دینے والے شدید جھٹکے اور کڑک سے مراد کیا ہے،
101:4 (اس سے مراد) وہ یومِ قیامت ہے جس دن (سارے) لوگ بکھرے ہوئے پروانوں کی طرح ہو جائیں گے،
101:5 اور پہاڑ رنگ برنگ دھنکی ہوئی اُون کی طرح ہو جائیں گے،
101:6 پس وہ شخص کہ جس (کے اعمال) کے پلڑے بھاری ہوں گے،
101:7 تو وہ خوش گوار عیش و مسرت میں ہوگا،
101:8 اور جس شخص کے (اعمال کے) پلڑے ہلکے ہوں گے،
101:9 تو اس کا ٹھکانا ہاویہ (جہنم کا گڑھا) ہوگا،
101:10 اور آپ کیا سمجھے ہیں کہ ہاویہ کیا ہے،
101:11 (وہ جہنم کی) سخت دہکتی آگ (کا انتہائی گہرا گڑھا) ہے،