at-Takathur (التَّكَاثُر)

Maulana Doctor Tahir ul Qadri - Maulana Doctor Tahir ul Qadri

Chapter 102 • 8 verses • Meccan

← Previous Chapter Next Chapter →
102:1 تمہیں کثرتِ مال کی ہوس اور فخر نے (آخرت سے) غافل کر دیا،
102:2 یہاں تک کہ تم قبروں میں جا پہنچے،
102:3 ہرگز نہیں! (مال و دولت تمہارے کام نہیں آئیں گے) تم عنقریب (اس حقیقت کو) جان لو گے،
102:4 پھر (آگاہ کیا جاتا ہے:) ہرگز نہیں! عنقریب تمہیں (اپنا انجام) معلوم ہو جائے گا،
102:5 ہاں ہاں! کاش تم (مال و زَر کی ہوس اور اپنی غفلت کے انجام کو) یقینی علم کے ساتھ جانتے (تو دنیا میں کھو کر آخرت کو اس طرح نہ بھولتے)،
102:6 تم (اپنی حرص کے نتیجے میں) دوزخ کو ضرور دیکھ کر رہو گے،
102:7 پھر تم اسے ضرور یقین کی آنکھ سے دیکھ لو گے،
102:8 پھر اس دن تم سے (اﷲ کی) نعمتوں کے بارے میں ضرور پوچھا جائے گا (کہ تم نے انہیں کہاں کہاں اور کیسے کیسے خرچ کیا تھا)،