az-Zalzalah (الزَّلْزَلَة)

Maulana Doctor Tahir ul Qadri - Maulana Doctor Tahir ul Qadri

Chapter 99 • 8 verses • Meccan

← Previous Chapter Next Chapter →
99:1 جب زمین اپنے سخت بھونچال سے بڑی شدت کے ساتھ تھرتھرائی جائے گی،
99:2 اور زمین اپنے (سب) بوجھ نکال باہر پھینکے گی،
99:3 اور انسان (حیران و ششدر ہو کر) کہے گا: اسے کیا ہوگیا ہے،
99:4 اس دن وہ اپنے حالات خود ظاہر کر دے گی،
99:5 اس لئے کہ آپ کے رب نے اس کے لئے تیز اشاروں (کی زبان) کو مسخر فرما دیا ہوگا،
99:6 اس دن لوگ مختلف گروہ بن کر (جدا جدا حالتوں کے ساتھ) نکلیں گے تاکہ انہیں ان کے اَعمال دکھائے جائیں،
99:7 تو جس نے ذرہ بھر نیکی کی ہوگی وہ اسے دیکھ لے گا،
99:8 اور جس نے ذرہ بھر برائی کی ہوگی وہ اسے (بھی) دیکھ لے گا،