al-`Adiyat (العَادِيَات)

Maulana Fateh Muhammad Jalandhry - Maulana Fateh Muhammad Jalandhry

Chapter 100 • 11 verses • Meccan

← Previous Chapter Next Chapter →
100:1 ان سرپٹ دوڑنے والے گھوڑوں کی قسم جو ہانپ اٹھتےہیں
100:2 پھر (پتھروں پر نعل) مار کر آگ نکالتے ہیں
100:3 پھر صبح کو چھاپہ مارتے ہیں
100:4 پھر اس میں گرد اٹھاتے ہیں
100:5 پھر اس وقت دشمن کی فوج میں جا گھستے ہیں
100:6 کہ انسان اپنے پروردگار کا احسان ناشناس (اور ناشکرا) ہے
100:7 اور وہ اس سے آگاہ بھی ہے
100:8 وہ تو مال سے سخت محبت کرنے والا ہے
100:9 کیا وہ اس وقت کو نہیں جانتا کہ جو( مردے) قبروں میں ہیں وہ باہر نکال لیے جائیں گے
100:10 اور جو (بھید) دلوں میں ہیں وہ ظاہر کر دیئے جائیں گے
100:11 بےشک ان کا پروردگار اس روز ان سے خوب واقف ہوگا