al-Humazah (الهُمَزَة)

Maulana Shah Imam Ahmed Raza Khan - Maulana Shah Imam Ahmed Raza Khan

Chapter 104 • 9 verses • Meccan

← Previous Chapter Next Chapter →
104:1 خرابی ہے اس کے لیے جو لوگوں کے منہ پر عیب کرے پیٹھ پیچھے بدی کرے (ف۲)
104:2 جس نے مال جوڑا اور گن گن کر رکھا،
104:3 کیا یہ سمجھتا ہے کہ اس کا مال اسے دنیا میں ہمیشہ رکھے گا (ف۳)
104:4 ہر گز نہیں ضرور وہ روندنے والی میں پھینکا جائے گا (ف۴)
104:5 اور تو نے کیا جانا کیا روندنے والی،
104:6 اللہ کی آگ کہ بھڑک رہی ہے (ف۵)
104:7 وہ جو دلوں پر چڑھ جائے گی (ف۶)
104:8 بیشک وہ ان پر بند کردی جائے گی (ف۷)
104:9 لمبے لمبے ستونوں میں (ف۸)