ad-Dhuha (الضُّحَىٰ)

Maulana Shah Imam Ahmed Raza Khan - Maulana Shah Imam Ahmed Raza Khan

Chapter 93 • 11 verses • Meccan

← Previous Chapter Next Chapter →
93:1 چاشت کی قسم (ف۲)
93:2 اور رات کی جب پردہ ڈالے (ف۳)
93:3 کہ تمہیں تمہارے رب نے نہ چھوڑا، اور نہ مکروہ جانا،
93:4 اور بیشک پچھلی تمہارے لیے پہلی سے بہتر ہے (ف۴)
93:5 اور بیشک قریب ہے کہ تمہارا رب تمہیں (ف۵) اتنا دے گا کہ تم راضی ہوجاؤ گے (ف۶)
93:6 کیا اس نے تمہیں یتیم نہ پایا پھر جگہ دی (ف۷)
93:7 اور تمہیں اپنی محبت میں خود رفتہ پایا تو اپنی طرف راہ دی (ف۸)
93:8 اور تمہیں حاجت مند پایا پھر غنی کردیا (ف۹)
93:9 تو یتیم پر دباؤ نہ ڈالو (ف۱۰)
93:10 اور منگتا کو نہ جھڑکو (ف۱۱)
93:11 اور اپنے رب کی نعمت کا خوب چرچا کرو (ف۱۲)