al-Ma`un (المَاعُون)

Maulana Doctor Tahir ul Qadri - Maulana Doctor Tahir ul Qadri

Chapter 107 • 7 verses • Meccan

← Previous Chapter Next Chapter →
107:1 کیا آپ نے اس شخص کو دیکھا جو دین کو جھٹلاتا ہے،
107:2 تو یہ وہ شخص ہے جو یتیم کو دھکے دیتا ہے (یعنی یتیموں کی حاجات کو ردّ کرتا اور انہیں حق سے محروم رکھتا ہے)،
107:3 اور محتاج کو کھانا کھلانے کی ترغیب نہیں دیتا (یعنی معاشرے سے غریبوں اور محتاجوں کے معاشی اِستحصال کے خاتمے کی کوشش نہیں کرتا)،
107:4 پس افسوس (اور خرابی) ہے ان نمازیوں کے لئے،
107:5 جو اپنی نماز (کی روح) سے بے خبر ہیں (یعنی انہیں محض حقوق اﷲ یاد ہیں حقوق العباد بھلا بیٹھے ہیں)،
107:6 وہ لوگ (عبادت میں) دکھلاوا کرتے ہیں (کیونکہ وہ خالق کی رسمی بندگی بجا لاتے ہیں اور پسی ہوئی مخلوق سے بے پرواہی برت رہے ہیں)،
107:7 اور وہ برتنے کی معمولی سی چیز بھی مانگے نہیں دیتے،