al-Falaq (الفَلَق)

Maulana Shah Imam Ahmed Raza Khan - Maulana Shah Imam Ahmed Raza Khan

Chapter 113 • 5 verses • Meccan

← Previous Chapter Next Chapter →
113:1 تم فرماؤ میں اس کی پناہ لیتا ہوں جو صبح کا پیدا کرنے والا ہے (ف۲)
113:2 اس کی سب مخلوق کی شر سے (ف۳)
113:3 اور اندھیری ڈالنے والے کے شر سے جب وہ ڈوبے (ف۴)
113:4 اور ان عورتوں کے شر سے جو گرہوں میں پھونکتی ہیں (ف۵)
113:5 اور حسد والے کے شر سے جب وہ مجھ سے جلے (ف۶)