ad-Dhuha (الضُّحَىٰ)

Maulana Fateh Muhammad Jalandhry - Maulana Fateh Muhammad Jalandhry

Chapter 93 • 11 verses • Meccan

← Previous Chapter Next Chapter →
93:1 آفتاب کی روشنی کی قسم
93:2 اور رات (کی تاریکی) کی جب چھا جائے
93:3 کہ (اے محمدﷺ) تمہارے پروردگار نے نہ تو تم کو چھوڑا اور نہ( تم سے )ناراض ہوا
93:4 اور آخرت تمہارے لیے پہلی (حالت یعنی دنیا) سے کہیں بہتر ہے
93:5 اور تمہیں پروردگار عنقریب وہ کچھ عطا فرمائے گا کہ تم خوش ہو جاؤ گے
93:6 بھلا اس نے تمہیں یتیم پا کر جگہ نہیں دی؟ (بےشک دی)
93:7 اور رستے سے ناواقف دیکھا تو رستہ دکھایا
93:8 اور تنگ دست پایا تو غنی کر دیا
93:9 تو تم بھی یتیم پر ستم نہ کرنا
93:10 اور مانگنے والے کو جھڑکی نہ دینا
93:11 اور اپنے پروردگار کی نعمتوں کا بیان کرتے رہنا