al-Ma`un (المَاعُون)

Maulana Fateh Muhammad Jalandhry - Maulana Fateh Muhammad Jalandhry

Chapter 107 • 7 verses • Meccan

← Previous Chapter Next Chapter →
107:1 بھلا تم نے اس شخص کو دیکھا جو (روزِ) جزا کو جھٹلاتا ہے؟
107:2 یہ وہی (بدبخت) ہے، جو یتیم کو دھکے دیتا ہے
107:3 اور فقیر کو کھانا کھلانے کے لیے( لوگوں کو) ترغیب نہیں دیتا
107:4 تو ایسے نمازیوں کی خرابی ہے
107:5 جو نماز کی طرف سے غافل رہتے ہیں
107:6 جو ریا کاری کرتے ہیں
107:7 اور برتنے کی چیزیں عاریتہً نہیں دیتے