an-Nas (النَّاس)

Maulana Doctor Tahir ul Qadri - Maulana Doctor Tahir ul Qadri

Chapter 114 • 6 verses • Meccan

← Previous Chapter
114:1 آپ عرض کیجئے کہ میں (سب) انسانوں کے رب کی پناہ مانگتا ہوں،
114:2 جو (سب) لوگوں کا بادشاہ ہے،
114:3 جو (ساری) نسلِ انسانی کا معبود ہے،
114:4 وسوسہ انداز (شیطان) کے شر سے جو (اﷲ کے ذکر کے اثر سے) پیچھے ہٹ کر چھپ جانے والا ہے،
114:5 جو لوگوں کے دلوں میں وسوسہ ڈالتا ہے،
114:6 خواہ وہ (وسوسہ انداز شیطان) جنات میں سے ہو یا انسانوں میں سے،