al-Falaq (الفَلَق)

Maulana Doctor Tahir ul Qadri - Maulana Doctor Tahir ul Qadri

Chapter 113 • 5 verses • Meccan

← Previous Chapter Next Chapter →
113:1 آپ عرض کیجئے کہ میں (ایک) دھماکے سے انتہائی تیزی کے ساتھ (کائنات کو) وجود میں لانے والے رب کی پناہ مانگتا ہوں،
113:2 ہر اس چیز کے شر (اور نقصان) سے جو اس نے پیدا فرمائی ہے،
113:3 اور (بالخصوص) اندھیری رات کے شر سے جب (اس کی) ظلمت چھا جائے،
113:4 اور گرہوں میں پھونک مارنے والی جادوگرنیوں (اور جادوگروں) کے شر سے،
113:5 اور ہر حسد کرنے والے کے شر سے جب وہ حسد کرے،