at-Tin (التِّين)

Maulana Shah Imam Ahmed Raza Khan - Maulana Shah Imam Ahmed Raza Khan

Chapter 95 • 8 verses • Meccan

← Previous Chapter Next Chapter →
95:1 انجیر کی قسم اور زیتون (ف۲)
95:2 اور طور سینا (ف۳)
95:3 اور اس امان والے شہر کی (ف۴)
95:4 بیشک ہم نے آدمی کو اچھی صورت پر بنایا،
95:5 پھر اسے ہر نیچی سے نیچی حالت کی طرف پھیردیا (ف۵)
95:6 مگر جو ایمان لائے اور اچھے کام کیے کہ انہیں بے حد ثواب ہے (ف۶)
95:7 تو اب (ف۷) کیا چیز تجھے انصاف کے جھٹلانے پر باعث ہے (ف۸)
95:8 کیا اللہ سب حاکموں سے بڑھ کر حاکم نہیں،