al-Kafirun (الكَافِرُون)

Maulana Fateh Muhammad Jalandhry - Maulana Fateh Muhammad Jalandhry

Chapter 109 • 6 verses • Meccan

← Previous Chapter Next Chapter →
109:1 (اے پیغمبر ان منکران اسلام سے) کہہ دو کہ اے کافرو!
109:2 جن (بتوں) کو تم پوچتے ہو ان کو میں نہیں پوجتا
109:3 اور جس (خدا) کی میں عبادت کرتا ہوں اس کی تم عبادت نہیں کرتے
109:4 اور( میں پھر کہتا ہوں کہ) جن کی تم پرستش کرتے ہوں ان کی میں پرستش کرنے والا نہیں ہوں
109:5 اور نہ تم اس کی بندگی کرنے والے (معلوم ہوتے) ہو جس کی میں بندگی کرتا ہوں
109:6 تم اپنے دین پر میں اپنے دین پر