al-Kafirun (الكَافِرُون)

Maulana Doctor Tahir ul Qadri - Maulana Doctor Tahir ul Qadri

Chapter 109 • 6 verses • Meccan

← Previous Chapter Next Chapter →
109:1 آپ فرما دیجئے: اے کافرو!،
109:2 میں ان (بتوں) کی عبادت نہیں کرتا جنہیں تم پوجتے ہو،
109:3 اور نہ تم اس (رب) کی عبادت کرنے والے ہو جس کی میں عبادت کرتا ہوں،
109:4 اور نہ (ہی) میں (آئندہ کبھی) ان کی عبادت کرنے والا ہوں جن (بتوں) کی تم پرستش کرتے ہو،
109:5 اور نہ (ہی) تم اس کی عبادت کرنے والے ہو جس (رب) کی میں عبادت کرتا ہوں،
109:6 (سو) تمہارا دین تمہارے لئے اور میرا دین میرے لئے ہے،